چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اکار کی ملاقات

علاقائی امور، دوطرفہ فوجی روابط کے مواقعوں کو بڑھانے اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 3 مئی 2018 20:40

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ترک فوج ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ترک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ہولوسی اکار نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امور، دوطرفہ فوجی روابط کے مواقعوں کو بڑھانے اور سیکورٹی کے امور زیر غور آئے۔ ترک چیف نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی آمد پر جنرل ہولوسی اکار کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف پیش کیا۔