پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں پولیس اہلکاروں نے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کیں

جمعرات 3 مئی 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں پولیس اہلکاروں نے ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے فرضی مشقیں کیں، آرآرایف،کیو آرایف اور البرک فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں فرضی مشقوں میں پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے واقعات سمیت ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے عملی مظاہرے کیے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق فرضی مشقوں کا بنیادی مقصد ناخوشگوار واقعات کے دوران طلباء اور دیگر لوگوں کو باحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہے ،فرضی مشقوں میں آرآرایف،کیو آرایف اور البرک فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔سی سی پی او پشاور کی جانب سے دہشتگردی کے خطرات کیپیش نظر گزشتہ روز تمام قانون نافذ کرنیوالیاداروں کو الرٹ رہنیکی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :