کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب 10 مئی کو وزیر اعظم ہائوس میں ہوگی

جمعرات 3 مئی 2018 20:46

کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب 10 مئی کووزیر اعظم ہائوس میں ہوگی، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو پچاس لاکھ روپے جبکہ کانسی کے تمغے حاصل کرنے کھلاڑیوں میں دس، دس لاکھ روپینقد کیش ایوارڈ دیں گے، پاکستان سپورٹس بورڈکے ترجمان محمد اعظم ڈار نے بتایاکہ تقریب میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے علاوہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر جنرل عامر علی احمد اور تمام فیڈریشنوں کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے، واضع رہے کہ گذشتہ ماہ 4 سے 14 اپریل تک آسٹریلیا کے شہر گولڈ گوسٹ میں کھیلی گئی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے دس کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، شوٹنگ، سکواش، سوئمنگ ، ٹیبل ٹینس، ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ شامل ہیں ، پاکستان نے ریسلنگ اور ویٹ لیفٹنگ میں پانچ میڈلز حاصل کئے جن میں ایک سونیاور چار کانسی کے تمغے شامل ہیں، ریسلنگ میں انعام بٹ ( 86 کلوگرام )نے سونے ، محمد بلال بٹ ( 57 کلوگرام ) اور طیب (105 کلوگرام ) نے کانسی کے تمغے جبکہ پاکستان کے ویٹ لفٹرز طلحہ طالب (62 کلوگرام ) اور محمد نوح دستگیر بٹ ( 105 کلوگرام )نے بھی کانسی کے تمغے حاصل کئے