پاکستان کو پو لیو فری ممالک کی فہرست میں لا نا ہے،محکمہ صحت

جمعرات 3 مئی 2018 20:46

پاکستان کو پو لیو فری ممالک کی فہرست میں لا نا ہے،محکمہ صحت
راولپنڈی03 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈ پٹی کمشنررا ولپنڈ ی طلعت محمود گو ندل کو ڈا کٹر سہیل احمد چو ہد ری چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ نے محکمہ صحت کی جانب سے اعز ازی شیلڈ د یتے ہو ئے کہاہے کہ صو بے بھر میں ای پی آئی میں را ولپنڈی کی دو سری پو ز یشن آئی ہے جو بلا شبہ ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی کی مہم کی از خود ما نیٹر نگ اور انسداد پو لیو مہم میں انتظا میہ کی مکمل سپورٹ کی بدو لت ممکن ہو ئی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر طلعت محمود گو ندل نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میںلوپرفارمنگ یو نین کو نسلز میں خصو صی تو جہ دیتے ہو ئے ان کی کا ر کرد گی کو بہتر بنایا گیا ہے نیز اس سلسلے میں مز ید اقدامات کرتے ہو ئے ٹیم ورک کے طورپر کام کر نے کی ضرورت ہے کیو نکہ پو لیو ایک اجتماعی مسئلہ ہے جس سے چھٹکارہ پا کر ہمیں پاکستان کو پو لیو فری ممالک کی فہرست میں لا نا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مز ید کہا کہ آ نے والی انسداد پو لیو مہم میں ما ئیکر و پلان کو ہر لحا ظ سے مکمل کر نے کے ساتھ ساتھ ز یرو ڈ وز بچوںکی مکمل معلو مات جمع کی جا ئیں اور اس کے علا وہ کیمپین سے پہلے تین تر بیتی سیشنز ضرور ر کھو ائے جا ئیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میںڈ سٹر کٹ کمیٹی برا ئے انسداد پو لیو کی جا نب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلا س میںاسسٹنٹ کمشنر(مری) عا ر ف اللہ اعوان ،چیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی محمد سہیل چوہدری، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر عبد الجبا ر ،چوہد ری محمد حسین ، ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئرمحمد اسلم میتلا،ڈا کٹر ثروت کو ارڈ ینیٹرڈ بلیو ایچ او ، سنجیدہ خانم ڈسٹر کٹ سول ڈ یفنس آ فیسر، آلا ئیڈ ڈیپارٹمنٹس کے نما ئندگا ن، ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آفیسرزو دیگرمتعلقہ محکمو ں کے سر کا ری افسران نے بھی شر کت کی۔

چیف ایگز یکٹو آفیسرہیلتھ اتھا ر ٹی محمد سہیل احمد چو ہد ری نے لو پر فا ر منگ یو نین کو نسلز میں کی جا نے والی سرگرمیوںکے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کر تے ہو ئے کہا کہ راول ٹا ئون کی پا نچ یو سیز میں تمام ایریا انچا ر جز اور یو سی ایم اوز کی جا ئزہ میٹنگ اور ڈیسک انا لیسز کروایا گیا ہے اسکے علاوہ وہا ں کا میاب ای ایل کیو اے ایس بھی کروایا گیا جس سے و ہاں بہتری آ ئی اور امید کی جاتی ہے کہ آنے والی پا نچ روزہ انسداد پو لیو مہم میں یہاں پر مز ید بہتری دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ 07 مئی سی11 مئی2018 تک کی انسداد پو لیو مہم کے انتظا مات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسرز کی ٹریننگ آج سی ای او ہیلتھ آ فس میں شروع کروائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :