Live Updates

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ،وزراء بھی مستعفی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 3 مئی 2018 19:00

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدہ،وزراء بھی مستعفی ہوگئے
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مئی 2018ء) : جماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی، وزراء اور پارلیمانی سیکریٹری بھی عہدوں سے مستعفی ہوگئے،ایم ایم اے کی بحالی کے بعد حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے باضابطہ صوبائی حکومت سے اؤعلیحدگی اختیار کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سراج الحق سے ملاقات کرکے حکومت نہ چھوڑنے کی درخواست بھی کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم آج پشاورمیں وزیراعلیٰ  پرویزخٹک کے ہمراہ جماعت اسلامی کے وزراء نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔جماعت اسلامی کے عنایت اللہ نے کہا کہ دوستانہ ماحول میں علیحدگی اختیار کرکے اچھی سیاسی روایت قائم کی ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا خوشی خوشی الگ ہونے کا وقت آگیاہے۔

جماعت اسلامی ہماری پانچ سال تک اتحادی رہی۔ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد آج الگ ہونا مجبوری ہے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ فیصلہ ہوگیا ہے کہ 2019ء میں فاٹا کو صوبے میں ضم کردیاجائے گا۔ایک سال میں صوبائی الیکشن ہوجائیں گے اور فاٹا کا انضمام بھی ہوجائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات