قومی کمیشن برائے انسانی حقوق جیسے ادارے ملک کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں

صدر مملکت ممنون حسین کی قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان سے گفتگو

جمعرات 3 مئی 2018 20:46

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق جیسے ادارے ملک کی نیک نامی میں اضافے کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ادارے ملک کی نیک نامی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ علی نواز چوہان سے ملاقات کے دورا ن کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والی کمیشن کی ارکان فضیلہ عالیانی اور ڈاکٹر بیگم جان بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے صدر مملکت کواپنے ادارے کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے صدر مملکت کو ہزارہ برادری کے مسائل، کیلاش قبیلے کے تحفظ، نمائندگی، ان کے آئینی حقوق کی بحالی اور بچوں کے تحفظ کے امور پر مشتمل الگ الگ رپوٹیں بھی پیش کیں۔ چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے ادارے کے دائرہ کار کی تفصیلات سے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا۔