بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کی کارروائی، سینکڑوں ٹھیلوں ،پتھاروں کو ہٹادیاگیا

جمعرات مئی 20:46

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے واٹرکمیشن کے احکامات پر سینئرڈائریکٹر لینڈکی نگرانی میں نیاپل سبزی منڈی،بلدیہ ورکشا پ اورتسلی داس پمپ کے اطراف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں ٹھیلوں ،پتھاروں کو ہٹادیا،درجنوں تجاوزات تحویل میں لے لیں ،نالوں نالیوں پر قائم پختہ تجاوزات ،سخی عبدالوہاب شاہ ؒ فلائی کے نیچے غیرقانونی پارکنگ،اورغریب نواز پل کے اطراف قائم تجاوزات کو ختم نہیں کیاگیا،ڈائریکٹر لینڈ نے نالوں نالیوں ،گرین بیلٹ پر قائم تجاوزات غیرقانونی پارکنگ وبل بورڈز کی نشاہدہی کے لئے متعلقہ افسران سی7روز میں فہرست مانگ لی،رسالہ روڈ ڈی سی کمپائونڈ کے ساتھ سڑک پر قائم درجنوں غیرقانونی ورکشاپ کے خلاف کاروائی ڈی سی ہائوس کے حکم پر روک دی گئی بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سیل سٹی اورلطیف آباد کے عملے نے انچارج توحیداحمد کی سرکردگی اورسینئرڈائریکٹر لینڈقمرشیخ کی نگرانی میں نیاپل سبزی وفروٹ مارکیٹ ،بلدیہ ورکشاپ اورتسلی داس پمپنگ اسٹیشن کے اطراف لگے ہوئے سینکڑوں غیرقانونی پتھاروں اورٹھیلوں کو ہٹادیاجبکہ درجنوں ٹھیلوں کو تحویل میں بھی لیاگیا،،سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیرہانی مسلم نے حیدرآباد کے دوروں کے موقع پر نالوں نالیوں ،سڑکوں ،گلیوں ،محلوں ،گرین بیلٹس ،سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات اوربل بورڈ کی بھرمارپرشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اوربلدیہ افسران کی سرزلش کی تھی ،اورفوری طور پر کاروائی کاحکم دیا تھا،جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نے مکی شاہ روڈکے دونوں اطراف قائم سینکڑوں پتھاروں ،سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ؒ فلائی اورنیچے قائم غیرپارکنگ اورمتصل علاقوں میں تجاوزات کی بھرمار کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ،اورنہ ہی کسی بھی مقام پر نالوں نالیوں پر قائم پختہ تجاوزات کو مسمار کیاگیا،اس موقع پر سینئرڈائریکٹر لینڈقمرالدین شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ نالوں نالیوں ،گرین بیلٹس پر قائم غیرقانونی تجاوزات،غیرقانونی پارکنگ اورسٹی اورلطیف آباد کے تمام علاقوں میں لگے ہوئے بل بورڈز کی نشاہدہی کے لئے ڈائریکٹر پارکس،ٹیکس ڈپارٹمنٹ اورڈائریکٹر ہیلتھ اینڈسروسز کو تحریری خطوط لکھے ہیں اور7روز میں فہرستیں طلب کی ہیں ،جس کے ملتے ہی تجاوزات کے خلاف بھرپورکاروائی کی جائے گی ،انہوں نے کہاکہ اس وقت سٹی اورلطیف آباد کے تمام علاقے تجاوزات ،بل بورڈز ،غیرقانونی پارکنگ کے جنگل بنے ہوئے ہیں اورشہریوں کو شدید مشکلات اورٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے مگر انشاء اللہ جلد شہریوں کو ان مسائل سے نجات دلائینگے ،کاروائی کے دوران ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ اینٹی انکروچمنٹ فوری کا عملہ بھی موجودرہاڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد انورپنہوراورڈی ایس پی صابر گدی بھی موجودتھے ،کاروائی کے دوران شدید گرمی اورحبس کے باعث اینٹی انکروچمنٹ سیل کے تین اہلکار بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد کے فوری اسپتال روانہ کیاگیا۔