کراچی کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، سمیع صدیقی

جمعرات مئی 20:47

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں شہر کراچی کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، ادارہ شب و روز شہریوں کو سستی رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں اور تفریحی مواقع میسر کررہا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ عملی اقدامات پر یقین اور باہمی تعاون و اتفاق سے شہریوں کے لئے ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے، کے ڈی اے افسران و ملازمین ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ادارہ کی ساکھ اور وقار کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے افسران و کارکنان مستعد ہوجائیں تاکہ ماضی کی طرح آئندہ بھی کراچی کی ترقی میں کے ڈی اے اپنا کردار ادا کرسکے اور یہ ادارہ دوبارہ ملک کا بڑا ترقیاتی ادارہ بن کر ابھرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ادارہ کے تمام افسران و دیگر اہل کاروں کو دفتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے غیرحاضر ر ہنے والے تمام افسران و ملازمین کو تنبیہ کی کہ دفتری اوقات پرسختی سے عمل کریں، تاخیر سے آنے والے ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں اس عمل کا ارتکاب کرنے والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ایسے ملازمین کی کوئی گنجائش نہیں ہے جبکہ مستقل غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تمام دفاتر کے ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ حاضری رجسٹر روزانہ کی بنیاد پر چیک کر کے رپورٹ پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوک سینٹر میں موجود تمام دفاتر میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :