ڈکیتی وچوری کی تین مختلف وارداتوں میں نقدی‘ موبائل فون ‘کار اور موٹرسائیکل چرالئے گئے

جمعرات 3 مئی 2018 20:47

ساہیوال۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ڈکیتی وچوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نقدی‘ موبائل فون ‘کار اور موٹرسائیکل لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 138/9-L میں ہوئی یہاں محمدایوب 88چوک سے دوائی خرید کر واپس گھر جارہاتھا کہ راستے میں تین نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موبائل فون ونقدی 52ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات فائیو ویز چوک میںہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے شہباز علی کی کار نمبری 3157/LEC مالیتی 8لاکھ روپے اور لیاقت چوک میں نامعلوم ملزمان نے اسحق خان کی دوکان کے باہر سے موٹر سائیکل نمبری3129/SLL مالیتی 63ہزار روپے چرالی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :