وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑکی وضاحت، جھوٹی خبر چلانے والے چینلز کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ

جمعرات مئی 20:47

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے بعض میڈیا چینلز پر چلنے والی اس جھوٹی خبر پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ان چینلز کو اس قدر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے وقت کچھ تو سوچنا چاہئے کہ وہ اس قسم کی جھوٹی خبریں چلا کر نہ صرف رائے عامہ کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ اپنے ساکھ کو بھی مجروح کر رہے ہیں‘ ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ وہ اس جھوٹی خبر چلانے والے چینلز کو قانونی نوٹس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :