بوریوالاپولیس کی کارروائی،2 منشیات فروش گرفتار ،47لیٹر شراب برآمد

جمعرات 3 مئی 2018 20:47

بوریوالا۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 47لیٹر شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس نے گزشتہ روز منشیات کے دو مختلف اڈوں پر چھاپے مار کر شاہد لنگڑیال سکنہ 150ای بی اور محمد عمران سکنہ 155ڈبلیو بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 47لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی اور ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :