وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین بارے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

ْسب کی مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں ،میرے بیان کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا‘ گفتگو

جمعرات مئی 20:52

وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی خواتین بارے اپنے بیان پر معافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے تحریک انصاف کی خواتین بارے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خواتین کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے وہ واپس لیتا ہوں۔

(جاری ہے)

سب کی مائیں، بہنیں سانجھی ہوتی ہیں اور میرے بیان کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں تھا۔یاد رہے کہ 29اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔