’’وومن آن وہیلز‘‘ کے تحت پنجاب بھر سے کوالیفائی کرنے والی خواتین کوموٹر سائیکلیں دی جائیں گی‘عثمان خالد

ریلی کے حوالے سے دو روٹس کا انتخاب کر لیا گیا مگر سیکورٹی کے متعلقہ اداروں کے اجلاس میں حتمی روٹ طے کیا جائے گا‘ایڈیشنل کمشنر کو آر ڈینیشن لاہو ر

جمعرات مئی 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب کے انقلابی پروگرام ’’وومن آن وہیلز‘‘ کے تحت پنجاب بھر سے کوالیفائی کرنے والی خواتین کو 13 مئی 2018 ء کو ایوان اقبال میں ایک پروقار تقریب میں موٹر سائیکلیں دی جائیں گی جس کے بعد وومن آن وہیلز ریلی بھی منعقد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ریلی کے حوالے سے دو روٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے مگر سیکورٹی کے متعلقہ اداروں کے اجلاس میں حتمی روٹ طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلی کے لیے ٹریفک پولیس،، لیڈی ٹریفک وارڈن، ضلعی پولیس،، ریسکیو 1122 اور لاہور پارکنگ کمپنی سمیت دیگر تمام متعلقہ ادارے ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد نے ان خیالات کا اظہار وومن آن وہیلز ریلی کے انتظامات کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی نے اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز، ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا کہ چیف منسٹر پنجاب کے پروگرام وومن آن وہیلز کے تحت پنجاب بھر سے 700 خواتین نے سبسڈائزڈ موٹر سائیکلوں کے لیے کوالیفائی کیا ہے جن میں سے پہلے مرحلے میں 250 خواتین کو موٹر سائیکل دی جائیں گی۔ موٹر سائیکلوں کی دوسری کھیپ کے ساتھ ہی بقیہ خواتین کو بھی موٹر سائیکلیں دی جائیں گی۔ ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ تقریب میں مہمانان خصوصی کے علاوہ خواتین تنظیموں کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے افراد بھی شرکت کریں گے۔