ضلعی انتظامیہ ہنگو کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کی رابطہ سٹرک کی ناقص تعمیر کا سخت نوٹس

جمعرات 3 مئی 2018 20:52

ٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ہنگو یوسف کریم نے نوتعمیر شدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرر ہسپتال اورگرلز ڈگری کالج کا دورہ کیا ہے جبکہ انہوں نے رنگ دے ہنگو مہم پر جاری کام کا معائنہ بھی کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم نے گزشتہ روز نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور اس کی داخلی سٹرک کے سلپری ہونے پر اس کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسے دوبارہ بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ڈھلوانی اور سلپری داخلی راستے کی وجہ سے ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا تھاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میںاس سڑک پرچلنے والے چند لوگ پھسلن کی وجہ سے ڈگمگائے تھے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء انہوں نے گرلز ڈگری کالج ہنگومیں ٹیوب ویل کا مسئلہ حل کراتے ہوئے پانی کی نئی مشین کالج انتظامیہ کو مہیا کردی جس کی وجہ سے کالج میں پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوگیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں جاری رنگ دے ہنگو مہم پر جاری کام کا معائنہ کیااور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر یوسف کریم کاکہنا تھا کہ ہنگو شہر کو دلکش اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :