خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرار انگلش کی 23 آسامیوں پرسلیکشن کوحتمی شکل دیدی

جمعرات مئی 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں خاتون لیکچرار انگلش کی 23 آسامیوں ،خاتون لیکچرارزوالوجی کی 17 آسامیوں، خاتون لیکچرار اُردو کی 26 آسامیوں اورکامرس کالجز میں خاتون لیکچرار انگلش کی پانچ آسامیوں پر اپنی سلیکشن کو حتمی شکل دیدی ہے اوراس سلسلے میں اپنی سفارشات 25 اور30 اپریل 2018 کو متعلقہ محکموں کو بھیج دی ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کااعلان انچارج میڈیا سیل خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ دو الگ الگ پریس ریلیززمیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :