پیڈوملازمین کا مطالبات کے حل کی یقین دہانی پرہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان

توانائی کے وسائل کوبروئے کارلانے کے لئے پرعزم ہیں،ملازمین کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے،سیکرٹری توانائی انجینئرشکیل قادرخان

جمعرات 3 مئی 2018 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کے ملازمین نے محکمے کی جانب سے جائز مطالبات فوری حل کرنے کی یقین دہانی پر گزشتہ تین ہفتوں سے جاری قلم چھوڑہڑتال ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میںسیکرٹری محکمہ توانائی وخزانہ انجینئرشکیل قادرخان کی زیر صدارت پیڈوآفیسرز ایسوسی ایشن اورپیڈوایمپلائز یونین کے جملہ عہدیداروں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس محکمہ خزانہ کے کمیٹی روم میں منعقدہوا۔

اجلاس میںایڈیشنل سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات محمد آصف ،چیف پلاننگ آفیسرسید ذین اللہ شاہ کے علاوہ جنرل منیجرانجینئرواجدنواز،پیڈوآفیسرزایسوسی ایشن کے صدرعزیزخان،جنرل سیکرٹری فضل رحیم،انجینئربہادرشاہ،انجینئرزاہد اخترصابری،جنرل سیکرٹری پیڈوایمپلائزیونین حاجی ابرارخان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کی جانب سے پیڈوملازمین کے جملہ مسائل جن میںریگولر ملازمین کے سی پی فنڈز کی جی پی فنڈز میں منتقلی،ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن،ملازمین کے لئے مہنگائی کے تناسب سے الائونس کااجراء،سینئرافسران کی متعلقہ عہدوں پر تعیناتی سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئرشکیل قادرخان نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو ان کے جملہ مسائل کو آئندہ پیڈوبورڈآف ڈائریکٹرز اجلاس میں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔جس پر پیڈوملازمین نے بھی ادارے کی بہتری کے لئے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپورحمایت کے عزم کو دہرایا۔اجلاس کے آخرمیں سیکرٹری توانائی وخزانہ انجینئرشکیل قادرخان نے کہاکہ صوبائی حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی اورصوبے میں توانائی کے دستیاب قدرتی وسائل کو بروئے کارلانے کے لئے پرعزم ہے۔

میرٹ کی بنیادوں پرمحکمہ توانائی اور اسکے تمام منسلکہ اداروں کوانتظامی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لئے رولزآف بزنس میں اصلاحاتی عمل جاری ہے۔ جبکہ مالی اموربھی طے کئے جارہے ہیں جس سے یہ ادارے معاشی لحاظ سے مزید مستحکم ہونگے۔واضح رہے کہ پیڈوصوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کا ذیلی ادارہ ہے جوتوانائی کے منصوبوں پر کام کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :