فاٹااصلاحات اورقبائلی علاقے کوترقی کاعملی جامہ پہنائیںگے،امیرمقام

جمعرات 3 مئی 2018 21:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹا کے عوام کووکیل،اپیل اوردلیل کاحق دیکرفاٹااصلاحات اورقبائلی علاقے کوترقی کاعملی جامہ پہنائیںگے،10سال میںایک ہزارارب روپے اضافی فاٹاکودینے سے اس خطے میںترقی کاانقلاب برپاہوگا۔۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے خوازہ خیلہ ،سوات میںایک پروقارشمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرتحریک انصاف کے سینکڑوںافرادنے پارٹی سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے پارٹی میںشامل ہونیوالوںکوشمولیت پرمبارکباددیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کے اعتمادکوٹھیس نہیںپہنچائیںگے۔امیرمقام نے کہاکہ فاٹاکاقومی دھارے میںآنے سے نہ صرف جمہوریت مستحکم ہوگی بلکہ وہ تمام حقوق جوپشاور،لاہوراورکراچی کے شہریوںکوحاصل ہیںفاٹاکے عوام کوبھی حاصل ہوںگے،فاٹاکے عوام کوان کے امنگوںکے مطابق حقوق کی فراہمی پرسیاسی وعسکری قیادت خراج تحسین کی مستحق ہیں،قائدپاکستان مسلم لیگ(ن)محمد نوازشریف6مئی کومانسہرہ،9کوشانگلہ،12کوبونیراور14تاریخ کوچترال میںعظیم الشان عوام اجتماعات سے خطاب کریںگے۔