ڈی آئی خان میں ریونیو کورٹ کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے،عبدالغفوربیگ

جمعرات 3 مئی 2018 21:05

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان عبد الغفور بیگ نے کہا ہے کہ ریونیو کیسز کے سلسلے میں لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے اور عدالتوں تک انکی با آسانی رسائی کیلئے ماسٹر پلان کے تحت ڈی آئی خان میں ریونیو کورٹ کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ڈیرہ اسماعیل خان میںریوینیو کورٹ کمپلیکس کی ممکنہ تعمیر کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، اسسٹنٹ کمشنرز، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے علاوہ محکمہ مال کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ریوینیو کورٹس کیلئے کمپلیکس کے قیام کا مقصد لوگوں کو ان کی زمینوں سے متعلق مسائل کے حل کے سلسلے میںدرپیش دشواری کاخاتمہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس ، آبیانہ وغیر ہ و دیگر ٹیکس ملکی ترقی کے دیگر منصوبوں میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اس سلسلے میں حکومت کی کوشش ہے کہ ریوینیو کیسز کے سلسلے میں لوگوں کی تکالیف کا ازالہ کیا جا سکے۔انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال 2018-19کی اے ڈی پی میں ماسٹر پلان کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان میں ریوینیو کورٹس کمپلیکس کے نام سے تعمیراتی کام کو شامل کیا جائے۔اس سلسلے میں تخمینہ لاگت و دیگر ضروری امور جلد از جلد سرانجام دیے جائیں تاکہ انتظامی افسران کو ریوینیو سے متعلق کورٹ کیسز کی راہ میں حائل کسی طرح کی شکایت نہ ہواور وہ ایک جگہ ، ایک کمپلیکس میں عدالتی امور بلا رکاوٹ سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :