مئی کو تھیلی سیمیاڈے بھرپورطورپرمنائیںگے،صاحبزادہ حلیم

جمعرات 3 مئی 2018 21:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ8 مئی کو ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے بھرپور طریقے سے منایا اور عوام میں اس موروثی مرض کے حوالے سے شعور اجاگر کیاجائے گا جس کیلئے سال بھر تقریبات منعقد کی جائیںگی، ان خیالات کااظہار انہوں نے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں فرنٹیئر فائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرفخرزمان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن فاروق مہمند،ڈائریکٹر پراجیکٹ لائبہ فیاض اور ہسپتال عملہ وفیلڈ سٹاف بھی شریک تھا، صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ فرنٹیئرفائونڈیشن خون کے موروثی امراض کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور امراض خون میں مبتلا بچوں کو بلامعائوضہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے جس میں عوام خصوصاً مخیرحضرات کا اہم کردار ہے،انہوں نے کہا کہ عوام ہمارے مالی عطیات،بلڈ بیگز ودیگر آلات کی صورت میں ادارہ سے تعاون کرسکتے ہیں تاکہ معاشرے کو خون کے موروثی امراض سے پاک کیاجاسکے، انہوں نے ورلڈ تھیلی سیمیا ڈے بھرپور طریقے سے منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئرفائونڈیشن حسب سابق عوام میں خون کے موروثی امراض سے متعلق شعور اجاگر کرتارہے گااور اس حوالے سے سال بھر مختلف تقاریب کا بھی انعقاد کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :