خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس14مئی کو طلب

جمعرات مئی 21:09

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 109 کی دفعہ (ای) کے تحت گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر14 مئی 2018 کو سہ پہر چاربجے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا بلڈنگ خیبرروڈ پشاورصدر میںطلب کرلیاہے جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے 3 مئی 2018 کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حکم نامے کو منسوخ کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اعلان سیکرٹری صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔