ریسکیو 1122کے صوبا ئی ہیڈ کو ارٹر میں ورلڈ فا ئر فا ئٹر ڈے کے حو الے سے تقریب

جمعرات 3 مئی 2018 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ایمر جنسی ریسکیو سروسز ریسکیو 1122کے صوبا ئی ہیڈ کو ارٹر میں ورلڈ فا ئر فا ئیٹر ڈے کے حو الے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ریسکیو 1122کی جا نب سے اس دن کو منا نے کا مقصد عوام میںفا ئرفا ئیٹرز سے متعلق آگا ہی اور شعور بید ار کر نا ہے ۔ ڈائر یکٹر جنرل ڈاکٹرخطیر احمد نے ریسکیو 1122کے فا ئر فا ئیٹرز کوخر اج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا ہے کہ کسی بھی آگ لگنے کے واقعہ کے موقع پر لو گ خوف زدہ ہو کر دور بھا گتے ہیں جبکہ یہ جو ان اپنی جا نوں کی پر واہ کیے بغیر آگ کے شعلوں میں کود کر ان میں پھنسے افراد کو نکا لتے ہیں،ریسکیواہلکار اب تک ہزاروں قیمتی جا نو ں کو بچا چکے ہیں جبکہ اربو ں روپے ما لیت کے املاک کو بھی محفو ظ بنا یا گیا ہے۔

ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ ریسکیو 1122کے تربیت یا فتہ فا ئر فائیٹر ز نے صوبے میںاب تک 6ہزار سے زائد آگ لگنے کہ واقعات جبکہ پشاور میں 4ہزار کے قریب آگ کے واقعات میںپیشہ ورانہ خدما ت فراہم کی ہیں،ان واقعا ت میں زخمی ہونے والے افراد کوطبی امداد فراہم کرتے ہو ئے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے پاس آگ بجھا نے کی54فا ئر وہیکلز اور24واٹر براؤزر، 6منی فائر ٹینڈر اور 4موٹر سائیکل فائرٹینڈر مو جود ہیں جبکہ 300سے زائدفائر فائیٹرز فر ائض سرانجا م دے رہے ہیں ۔آخر میں انہو ں نے بہترین فا ئر فائیٹرز کو نما یا ں کا رکر دگی پیش کرنے پر نقد انعا مات اور توصیفی اسناد بھی تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :