9مئی کو الپوری میں محمد نواز شریف تاریخی جلسہ کریں گے ، ڈاکٹرعباداللہ

جمعرات 3 مئی 2018 21:20

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) شانگلہ سے مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری ترقی و منصوبہ بندی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا ہے کہ 9مئی کو الپوری میں میاں محمد نواز شریف تاریخی جلسہ کریں گے ، جس میں کارکن جوق درجوق شرکت یقینی بناکر والہانہ استقبال کی تیاری کریں ، مسلم لیگ کی ملک بھر میں کامیاب جلسوں کی طرح شانگلہ میں بھی عظیم الشان جلسہ ہوگا، شانگلہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے ، شانگلہ کے عوام نے ہر الیکشن میں مسلم لیگ کا ساتھ دیتے ہوئے انجینئر امیر مقام کے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزشانگلہ کے مختلف یونین کونسلوں کے صدور ، جنرل سیکرٹریز اور پارٹی کے دیگر عہدیداروںاور کارکنوں سے 9مئی کے مسلم لیگ کے جلسے کے حوالے سے مشاورتی اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاسوں سے مسلم لیگ شانگلہ کے صدر و ممبر ضلع کونسل انتخاب عالم ،رکن صوبائی اسمبلی محمد رشاد خان سمیت دیگر لیگی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ کارکن جلسے میں بھر پور شرکت سے ان کو نہ صرف تاریخی بنائیں بلکہ قائد میاں محمد نواز شریف کی تاریخی استقبال کیلئے مکمل تیاری کریں ، انھوں نے کہاکہ شانگلہ کے عوام نے ہر وقت میں مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے ،جس پر ان کے مشکور ہیں ۔