ڈی پی او مردان محمد خرم رشیدکے زیر صدارت سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی اجلاس

جمعرات 3 مئی 2018 21:20

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود اور ریجنل پولیس آفیسر مردان عالم خان شنواری کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر موجودہ حالات کے پیش نظر اورکسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ محمد خرم رشید کا ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس ہوااس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ تمام پولیس چیک پوسٹوں پر سنیپ چیکنگ کی جائے، مشکوک لوگوں کو اپنی تحویل میں لیکر مزید قانونی کاروائی کی جائے اور دوران سنیپ چیکنگ ہر آنے جانے والی گاڑیوں کو سختی سے چیک کیا جائے جبکہ غیر قانونی عمل کے خلاف پولیس فوری قانونی کاروائی کرنے کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ضلع بھر کے نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، حساس محکمہ جات میں موک ایکسر سائز کی جائے۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ محمد خرم رشید نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پولیس کی سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قیام امن کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

اہم وحساس مقامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے اور ان مقامات کے سیکورٹی پر تعینات عملہ کی نگرانی اور جرائم پر کنٹرول پانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انسدادی کروائیاں،موبائل گشت و ناکہ بندیاں،RRU،RRF،ایلیٹ فورس،ATSکو ہمہ وقت تیار رہے اور سیکورٹی انتظامات کو مزید فعال بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :