کرم ایجنسی کے پندرہ سرکاری ہائی سکولوںمیں فرنیچرز تقسیم

جمعرات مئی 21:20

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) فاٹا سیکرٹریٹ کے جانب سے کرم ایجنسی کے پندرہ سرکاری ہائی سکولوںکیلئے مختلف قسم کے فرنیچرز تقسیم کئے گئے ہیںان میں کرم ایجنسی کے اپر،لوئر اور سنٹرل کرم کے سکولز شامل ہیں حکومت نے فاٹا سیکرٹریٹ کے جانب سے پولٹیکل حکام کے زیر نگرانی مختلف محکموں کو علاقے کے فلاخ وبہبود کاموں کا سلسلہ جاری ہیں تعلیمی اداروں میں حکومت طلبہ کو مفت کتابوں کے علاوہ سکولوں کو فرنیچرز مہیا کرتے ہیں کرم ایجنسی کے پندرہ ہائی سکولوں غوز گڑھی ،شنگگ،زیڑان تری منگل،نستی کوٹ،کوچی،سخی احمد شاہ،چھپری،مخی زئی،علیزئی،انگوری،مانتو،بدامہ،ڈوگر،اور گندواء ہائی سکولزکو بینچز، اساتذہ کے کرسیاں اور میز ،پرنسپل کرسیاں،صوفے،بورڈ سٹیج ڈیسک،آفس چیرزشامل ہیں کرم ایجنسی کے مشران نے حکومت سے اپیل کی کہ ان سکولوں کے علاوہ باقی ماندہ ہائی اور مڈل سکولوں کو سامان دیا جایا۔

متعلقہ عنوان :