سی پیک منصوبہ پاکستان و چینکے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کاباعث بنے گا، حاجی غلام علی

جمعرات مئی 21:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری(((سی پیک)) منصوبہ دونوں دوست ممالک کے مابین مضبوط دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کاباعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورے چین کے موقع پر چینی حکام سے بات کرتے ہوئے کیا۔ وفد کے دیگر ارکان میں صنعت کار بشمول ڈائریکٹرآف ’’زیڈ بی کے‘‘ انڈسٹری محبت خان، نوید صابر اقبال، صابر محمد اور محمد زبیر شامل تھے۔

چین سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حاجی غلام علی نے پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ خطے سے بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ اپنے دورے کے دوران حاجی غلام علی نے چیئرمین اور جنرل منیجرجین ون میٹالرجی لمیٹیڈ کمپنی (Jen One Metallurgy Limited Company) شین لی سے ملاقات کی اور فیکٹری کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر انہوں نے کمپنی کے حکام کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورچین کے سرمایہ کارعلاقے میں بیروزگاری کا مسئلہ مشترکہ طور پر حل کر سکتے ہیں، سی پیک پاکستان کے عوام کے لئے چینی حکومت کا تحفہ ہے اور اس منصوبے کودونوں ممالک کی حکومت اور عوام وقت کے ساتھ مضبوط بنائینگے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی مستفید ہونگے ۔ قبل ازیں جنرل منیجر(Jen One Metallurgy Limited Company )جین ون میٹالرجی لمیٹیڈ کمپنی شین لی نے وفدکوخوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ ہرچینی باشندہ پاک چین دوست پر فخرکرتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دوستی کے فروغ اور مضبوط رشتہ قائم رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے حاجی غلام علی کے نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر چینی سرمایہ کار پاکستان میں تجارت کے فروغ اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔