گذشتہ چار ماہ کے دوران شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالہ سے آگاہی مہم کی رپورٹ جاری

جمعرات 3 مئی 2018 21:20

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رواں سال کے گذشتہ چار ماہ کے دوران شہریوں میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالہ سے آگاہی مہم کی رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ چار ماہ کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کیا۔

ٹریفک FM ریڈیو سے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے متعلق 46 خصوصی پروگرامز نشر کیئے گئے۔ روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران نے شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین پر مبنی طلباء و طالبات کیلئے 700 سے زائد سیمینارمنعقد اور خصوصی لیکچرز دیئے۔شہر کے مختلف بس اسٹینڈزپر ڈرائیورحضرات کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے 500 سے زائد خصوصی لیکچرز دیئے گئے۔

(جاری ہے)

گذشتہ چار ماہ کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کے درمیان ٹریفک قوانین پر مبنی خصوصی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے 50 سے زائد ٹریفک ویکس کا اہتمام کیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا شہریوں میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کا بنیادی مقصد خوفناک حادثات سے بچانا ہے۔ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کر کے مہذب پاکستانی بن سکتے ہیں۔ والدین اپنے نوعمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روک کر خوفناک حادثات میں کمی لانے میں بنیادی کردار ادا کریں۔روڈ سیفٹی یونٹ کے افسران کو شہریوں میں ٹریفک قوانین اُجاگر کرنے کیلئے شاباش دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :