سی سی پی او آفس میں ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے اعزاز میں شاندار تقریب

جمعرات مئی 21:20

لاہور۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کو لاہور پولیس کیلئے لازوال خدمات سرانجام دینے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کر دیا۔سی سی پی او آفس میں ڈ ی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر معین مسعود،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطا ن،ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم، چیف ٹریفک آفیسر رائے اعجاز احمد، ایس ایس پی آپریشنز منتظرمہدی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن، تمام آپریشنز و انویسٹی گیشنز کے ایس پی حضرات کے علاوہ ایس پی سکیورٹی ،ا یس پی موبائلز، ایس پی سی آر او، ایس پی سیف سٹی اتھارٹی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس پی ہائیکورٹ، ایس پی سی آئی اے ، ایس پی اینٹی رائٹ اور ایس پی اینٹی وہیکل لِفٹنگ سٹاف بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس نے اس موقع پر کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی لاہور پولیس کیلئے لازوال خدمات کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر حید ر اشرف نے روایتی تھانہ کلچرکی تبدیلی میں بنیادی کردار ادا کیاہے۔ ڈولفن سکواڈ، آپس رومز،ایس ایم ایس سروس 8330 ، پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ یونٹ، مناواں فلیٹس، نئے تھانوں کی تعمیر، پولیس ٹریننگ و پبلک سکولز، ڈولفن ہیڈ کوارٹرز، ہسپتال و دیگر بہت سارے اقدامات کا سہرا ڈاکٹر حیدر اشرف کے سر ہے۔

ڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے انتظامی ڈھانچے ،فورس کی فلاح و بہبود اور پولیس اہلکاروں کے معیار زندگی بلند کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر پولیس افسران نے کہا کہ ہر دل عزیز ، شفیق صفت انسان اور بہترین خداداد صلاحیتوں کے حامل ڈاکٹر حیدر اشرف کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام باعث فخر ہے۔سی سی پی او لاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ فورس پر مشکل وقت آنے پر سب سے آگے ڈاکٹر حیدر اشرف کو پایا۔

ڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر کے نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی بے تہاشا شہرت حاصل کی۔ فورس کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا اور افسران کو ہر معاملے میں ساتھ لے کر چلنا ڈاکٹر حیدر اشرف کا خاصہ ہے۔۔ڈاکٹر حیدر اشرف بہترین پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ تقریب کے آخر میںسی سی پی او لاہور کیپٹن(ر) محمد امین وینس اور چیف ٹریفک آفیسر لاہوررائے اعجاز احمد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو تحائف بھی دیئے۔