فیصل آباد،تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر نے ماں کی گود میں ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

جمعرات 3 مئی 2018 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر نے ماں کی گود میں ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق ‘جبکہ باپ اور پھوپھی زخمی ‘موٹر سائیکل سوار کو ورثاء نے معاف کردیا‘ آن لائن تھانہ صدر کے علاقہ 215ر ب میں راشد علی ولد محمد رمضان اپنی اہلیہ شمع بی بی اور روبینہ بی بی کیساتھ پیدل اپنے گھر کوٹ عمر فاروق جارہے تھے کہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے شمع بی بی کی گود میں اٹھایا ہوا ڈیڑھ سالہ بچہ عطاء مصطفی ولد راشد علی نیچے سڑک پر گر کر موت کی وادی میں پہنچ گیا جبکہ والد اوربچے کی پھوپھی روبینہ بی بی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :