فیصل آباد،چکن پاکس اورڈینگی کے مرض میں مبتلا پانچ مریض سول ہسپتال داخل

جمعرات 3 مئی 2018 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) چکن پاکس اورڈینگی کے مرض میں مبتلا پانچ مریض سول ہسپتال داخل ‘آن لائن کے مطابق چکن پاکس کی موذی بیماری میں مبتلا چار مریضوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے جسموں پر سرخ دانوں اور بیماری بڑھنے کی وجہ سے آئسولیشن وارڈ میں داخل کرکے طبی امداد کی فراہمی شروع کردی گئی ‘متاثرہ مریضوں میں نشاط آباد سے اٹھارہ سالہ تمیر علی ولد فلک شیر ‘بہاولنگر سے پینتیس سالہ مزمل ریلوے کالونی غریب آباد سے پندرہ سالہ ثناء اقبال ‘پیپلز کالونی سے بیس سالہ ذیشان شامل ہیں جبکہ غلام محمد آبادکے رہائشی تیس سالہ شاہد عرفان ولد لال دین کو سخت بخارمیں مبتلا ہونے پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکے ٹیسٹ پازٹیو آنے پر اسے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کرکے علاج شروع کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :