پانینی پنڈت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاپا پلیز متعارف کرا دیا

جمعرات 3 مئی 2018 21:29

پانینی پنڈت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاپا پلیز متعارف کرا دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈ کے آنجہانی اداکار راج کمار کے بیٹے پانینی پنڈت نے گانے کہوں میں یا کہوں نا کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاپا پلیز متعارف کرا دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں آنجہانی اداکار راج کمار کے بیٹے پانینی پنڈت کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پاپا پلیز ایک انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ہے اور موسیقی اس کا اہم حصہ ہے ہم تمام خواہشمند فلمسازوں کو اس پلیٹ فارم کے زریعے اپنا کام اور صلاحیتیں دکھانے کے لئے بطور معاون سرپرست دعوت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کی پہلی تخلیق رومانوی گانا کہوں میں یا کہوں نا ہے۔ یہ گانا گلوکارہ انیتا بھٹ نے گایا اور روپیش ورما نے کمپوز کیا ہے جبکہ اداکارہ نتاشا سنگھ پر فلمایا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :