فلم باہو بلی2 کل چین کی سات ہزار سے زائد سکرینوں پر دکھائی جائے گی

جمعرات 3 مئی 2018 21:29

فلم باہو بلی2 کل چین کی سات ہزار سے زائد سکرینوں پر دکھائی جائے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بالی وڈہدایتکارایس ایس راج مولی کی فلم باہو بلی2 کل (4مئی) چین کی سات ہزار سے زائد سکرینوں پر دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم باہو بلی2 بھارت کے بعد اب چین کے سنیما گھروں میں بھی تہلکہ مچائے گی۔ فلم چین کے سات ہزار سے زائد سکرینوں پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں پربھاس، تمنا، رانا ڈگبتی، انوشکا شیٹی، ساتھیاراج ، رامیا کرشنان اور نصیر شامل ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :