71 ویں کانز فیسٹیول کا آغاز آئندہ ماہ 8 مئی سے ہوگا، جو 19 مئی تک جاری رہے

جمعرات مئی 21:35

71 ویں کانز فیسٹیول کا آغاز آئندہ ماہ 8 مئی سے ہوگا، جو 19 مئی تک جاری ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) فلمی دنیا کے بڑے میلوں میں شمار ہونے والے کانز فیسٹیول کے لیے تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔71 ویں کانز فیسٹیول کا آغاز آئندہ ماہ 8 مئی سے ہوگا، جو 19 مئی تک جاری رہے، میلے میں نہ صرف ہولی وڈ بلکہ بولی وڈ سمیت دنیا کے متعدد ممالک کی فلم انڈسٹریز کے ستارے شرکت کریں گے۔کانز فلم فیسٹیول کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ رواں برس بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ میلے میں پہلی بار شرکت کریں گی۔

پنک ولا کے مطابق کوئین اداکارہ کنگنا رناوٹ پہلی بار کانز کے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔خبر کے مطابق کنگنا رناوٹ سفیر کے طور پر ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نظر آئیں گی، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اداکارہ کس ادارے کی سفیر بن کر جلوہ بکھیریں گی۔

(جاری ہے)

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ کنگنا رناوٹ کانز میلے میں کس دن شرکت کریں گی، تاہم امکان ہے کہ وہ آخری 5 دنوں میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ سے قبل گزشتہ برس ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھی پہلی بار کانز فیسٹیول میں شریک ہوئی تھیں۔ان سے قبل بار بی ڈول کترینہ کیف نے بھی 2015 میں پہلی بار کانز میں جلوے بکھیرے تھے، وہ بھی لوریئل کی سفیر بن کر ریڈ کارپٹ واک کرتی نظر آئیں تھی۔اب رواں برس کنگنا رناوٹ بھی پہلی بار کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی، خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اسی فیشن برانڈ کی سفیر بن کر شرکت کریں گی۔اسی فیشن برانڈ کی جانب اداکارہ ایشوریا رائے اور سونم کپور گزشتہ کئی سال سے کانز میں جلوے بکھیرتی نظر آ رہی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :