چشتیاں:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا

ایک ملزم کو سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم ، تین ملزمان کو بری کردیا گیا

جمعرات 3 مئی 2018 21:35

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چشتیاں کی عدالت نے تھانہ بخشن خاں کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔جبکہ تین ملزمان کو بری کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بخشن خاں پولیس کے مطابق چشتیاں کی بستی کلرواہ موضع محمدعظیم میں 2014؁ء میںملزمان محمدعباس وغیرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اپنے مخالف مقتول مظہراقبال کورائفل سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

فاضل عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا طارق محمودانجم نے مقدمہ کی سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم محمدعباس کوسزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا۔عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید6ماہ قید بھگتناہوگی۔فاضل عدالت نے دیگر تین ملزمان کو بری کردیا۔