کو ئٹہ، برقی لائنوںکی ضروری مرمت،کل سے چھ مئی تک مختلففیڈر ز ے بجلی بندہوگی

جمعرات 3 مئی 2018 22:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 4اور6مئی کو سریاب گرڈسٹیشن کے بی ایم سی (BMC)اور سمنگلی ایکسپریس فیڈروں سے دوپہر2بجے تا شام 4بجے بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 5مئی کو تربت گرڈسٹیشن سے صبح7بجے تا دن 12:30بجے نیز اسی روزکنگری گرڈکے سٹی فیڈرسے صبح 10بجے تاایک بجے دن جبکہ 33KVموسیٰ خیل فیڈرایک بجے سے چاربجے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :