پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’سالانہ کونسل میٹنگ 2018-‘‘ کا انعقاد

جمعرات 3 مئی 2018 22:29

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن ، پنجاب کی سالانہ کونسل میٹنگ کا انعقاد صوبائی ہیڈ کوارٹر لاہور میں کیا گیا۔ڈاکٹر سائرہ باجوہ وائف آف طارق باجوہ گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان نے تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت اختیار کی۔اس موقع پر پنجاب کی 34 ڈسٹرکٹس سے سکول و کالج کی ہیڈمسٹریسز، پرنسپلز، شگفتہ امین ڈائریکٹریس پنجاب کالجز، جبکہ پاکستان گرل گائیڈز ایسو سی ایشن سے وائس پریذیڈنٹ فریدہ پرویز مسعود ، صوبائی کمشنر نفیسہ سکندر ملہی ، ڈپٹی صوبائی کمشنر تزئین فضل،ایگزیکٹو ممبران، سٹاف ممبرز اور ٹرینرزنے شرکت کی ۔

تقریب میں گزشتہ سالِ 2017کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اور مالی سال2019 کے لیے منصوبہ بندی کی گئی اور آخر میں گزشتہ سال کی بہتر کارکردگی پر ایسوسی ایشن کے ممبران میں ایوارڈز، شیلڈز اور اعزازات تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی کمشنر مسز نفیسہ سکندر ملہی نیزرپورٹ میں گزشتہ سال کی گارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال گا ئیڈز نے مختلف موضوعات پر آگاہی مہم کے علاوہ سیمینارز اور ورکشاپس اور تربیتی پروگرامز کا اہتمام بھی کیا گیا انہوں نے مزید بتایا کہ گائیڈزکو چائلڈ ابیوز اور چائلڈ لیبر کے حوالے سے خصوصی آگاہی دی جارہی ہے جوکہ آج کل ہمارے معاشرے کا المیہ ہے۔

آخر میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سائرہ باجوہ نے تقرتب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ لڑکیا ںگائیڈنگ کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے خود کو ہر طرح کے حالات سے نبردآزما ہونے کے لئے تیار کر رہی ہیںانہوں نے وائس پریذیڈنٹ ، صوبائی کمشنر، ڈپٹی صوبائی کمشنر، صوبائی خزانچی،کمشنرز، ہیڈمسٹریس اور پرنسپل کی گرل گائیڈنگ تحریک کے لئے ضلعی، صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر خدمات کو سراہا اور انکے جذبے کی تعریف کی۔