لاہور،بجلی چوروں نے لیسکو کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 3 مئی 2018 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بجلی چوروں نے لیسکو کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بتایاگیا ہے کہ لیسکو کی ٹیم نے گزشتہ روز بند روڈ کے علاقے میں ڈائریکٹ لائن کے ذریعے بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں بااثر افراد نے پولیس کی موجودگی میں لیسکو ٹیم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس موقع پر ملازمین نے پولیس سے کارروائی کرنے کا کہا لیکن پولیس خاموش تماشائی بن کھڑی رہی جس پر لیسکو ملازمین نے پولیس کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروایا اور بااثر افراد نے پولیس کی موجودگی میں لائن سٹاف کو زدوکوب کر کے ڈائریکٹ سپلائی بھی بحال کروا دی اس حوالے سے لیسکو ملازمین کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کی اطلاع پرجانے والی ٹیم کو ڈائریکٹ سپلائی منقطع کرنے پر زدوکوب کیاگیا جبکہ لیسکو کی جانب سے کئے گئے آپریشن کے دوران پولیس بھی موجود تھی لیکن بجلی چوروں نے لائن سٹاف کو تشدد اور زدوکوب کرنے کے بعد ان سے دوبارہ ڈائریکٹ سپلائی بحال کروا دی اور پولیس لیسکو ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہی جس پر لیسکو ملازمین نے انہیں تحفظ فراہم نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔

متعلقہ عنوان :