نواز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس کل ماڈل ٹائون لاہور میں طلب کرلیا

جمعرات 3 مئی 2018 22:32

نواز شریف نے مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس کل ماڈل ٹائون لاہور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کلبروز جمعہ پاکستان مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس ماڈل ٹائون لاہور میں طلب کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے طلب کیا جانے والا لاہور ڈویژن کا اجلاس تین بجے ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اہم رہنماء شریک ہونگے اجلاس میں آئندہ الیکشن سمیت ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ٹکٹوں دینے کے معاملہ پر غور کیا جائیگا اور اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں پارٹی کی پالیسی پر بھی مشاورت کی جائیگی ۔