بلاول بھٹو زرداری 6 مئی کو لاہور آئیں گے

جمعرات 3 مئی 2018 22:32

بلاول بھٹو زرداری 6 مئی کو لاہور آئیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 6 مئی کو لاہور آئیں گے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور کے حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنے دورہ لاہور کے دوران مختلف شہروں میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے اور اس کے علاوہ بلاول ہائوس لاہور میں مختلف پارٹی رہنمائوں سے آئندہ الیکشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاسوں کی صدارت بھی کرینگے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری منڈی بہائو الدین،بہاولپور،ساہیوال اور اوکاڑہ بھی جائیں گے جہاں ممبر سازی کے حوالے سے لگائے گئے کیمپوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کی ضلعی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔