Live Updates

2013 ء کے انتخابات میںفوج نے نوازشریف کی مدد کی ،عمران خان کا الزام

نوازشریف مجھے لاڈلہ کہتے ہیں وہ ماضی میں خود فوج کے لاڈلے رہے ،اب عدلیہ او ر آرمی نیوٹرل ہوگئی ہے تو میاں صاحب کو تکلیف ہورہی ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی پاک فوج اور پشتون تحفظ موومنٹ کے درمیان مذاکرات کرانے کو تیار ہوں،انٹرویو

جمعرات 3 مئی 2018 22:32

2013 ء کے انتخابات میںفوج نے نوازشریف کی مدد کی ،عمران خان کا الزام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ 2013ء کے عام انتخابات میں فوج نے شریف شریف کی مدد کی، نواز شریف مجھے فوج کا لاڈلہ کہتے ہیں جبکہ ماضی میں وہ خود بھی لاڈلے رہے ہیں، اب عدلیہ اور فوج نیوٹرل ہو گئی ہے تو نواز شریف کو تکلیف ہو رہی ہے، پشتون تحفظ موومنٹ اور پاک فوج کے مابین مذاکرات کراسکتا ہوں، قبائلوں کے مطالبات جائزہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کیا، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف جب حکومت میں ہوتے ہیں تو صحافت کی آزادی کا خیال نہیں آتا انہوں نے کہا کہ قبائلی نوجوان بھی شکوہ کر رہے ہیں کہ ان کو میڈیا کوریج نہیں دے رہا، ان قبائلیوں کے مطالبات بھی جائز ہیں، انہوں نے کہا پشکش کی کہ وہ قبائلی نوجوانوں (پشتون تحفظ موومنٹ) کے پاک فوج کے ساتھ مذاکرات کرواسکتے ہیں اور وہ ان سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں، ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ ایک پارلیمنٹ پاکستان کیلئے اچھی نہیں ہو گی، انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ لوگوں کو ایک نظریہ کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے آزاد امیدوار کے طور پر کھڑا نہیں ہونا چاہیے، الیکشن وقت پر ہونے کے سوال پر عمران خان نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات موجود ہیں اس لیے ایک آدھ ماہ تاخیر بھی ہو سکتی ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ الیکشن اسی ماہ ہو جائے گا، ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے میری گذارش ہے کہ وہ پانچ سال پہلے کے خیبرپختونخواہ کو دیکھیں اور اب کی صورتحال بھی دیکھیں کافی چیزیں ہم نے بدل دی ہیں، اس سوال پر کہ (ن) لیگی کہتی ہے کہ آپ کسی اور کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں پر عمران خان نے کہا کہ نواز شریف خود فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں اور اب فوج اور عدلیہ نیوٹرل ہو چکی ہے اس لئے نواز شریف اب تکلیف میں نظر آرہے ہیں، عمران خان نے الزام عائد کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں فوج نے نواز شریف کی مدد کی تھی اور اس وقت کے ایک بریگیڈئر نے نواز شریف کی بہت مدد کی تھی اور نواز شریف مجھے کہتے ہیں کہ میں لاڈلہ ہوں جبکہ وہ خود ماضی میں فوج کے لاڈلے رہے ہیں۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات