Live Updates

سابق اراکین پنجاب اسمبلی سمیت6اہم سیاسی شخصیات کی تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت

شاہد خلیل، رائے اعجاز کھرل ، قاضی علی حسن،فرخ ممتاز مانیکا ، لیاقت علی شوکت اور رضوان اسلم بٹ کی عمران خان سے ملاقات ، تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار

جمعرات 3 مئی 2018 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پنجاب اسمبلی کے سابق اراکین سمیت 6اہم سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بنی گالہ اسلام آباد میں فیصل آباد، چنیوٹ، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گوجرانوالہ سے نامور سیاسی شخصیات کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے ملاقات میں تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شمولیت اختیار کرنے والوں میں فیصل آباد سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شاہد خلیل ،رائے اعجاز کھرل اور چنیوٹ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی قاضی علی حسن شامل ہیں۔ان کے علاوہ پاکپتن سے سابق تحصیل ناظم فرخ ممتاز مانیکا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق رکن صوبائی اسمبلی لیاقت علی شوکت بھی شامل ہیں۔جبکہ گوجرانوالہ سے رکن صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ کا بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات