چھوٹالاہور، کالوخان پولیس کی کارروائی

25مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ مشہور منشیات فروش گرفتار

جمعرات مئی 22:33

چھوٹالاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) کالوخان پولیس نے 25مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ مشہور منشیات فروش خالد عرف ڈزبکے کو گرفتار کرلیا، ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان کی زیرنگرانی 25مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ مشہور منشیات فروش خالد عرف ڈزبکے سکنہ کالوخان کو ایس ایچ او شفیع الرحمن اور سب انسپکٹر نگاہ حسین نے گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3500گرام چرس برآمد کی منشیات فروش ایک بدنام زمانہ اور معاشرے کیلئے ایک ناسورسے کم نہیں تھا اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی سہیل خالدکے آفس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد دائرہ تنگ کر دیاگیا ہے جسکے تحت ڈی ایس پی رزڑ شکیل خان کی نگرانی میںایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان اور سب انسپکٹر نگاہ حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اہم کاروائی کرتے ہوئے معاشرے کے ناسور اور نئی نسل کی رگوں میں زہر پھیلانے والے 25مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ مشہور منشیات فروش خالد عرف ڈزبکے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی3500گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کے خلاف منشیا ت ایکٹ جرم 9ccnsa مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیاعلاقہ عوام نے سکھ کا سانس لیکر ڈزبکے کی گرفتاری پر کالوخان پولیس کاروائی کو سراہاہے۔

متعلقہ عنوان :