Live Updates

الیکشن کے بعد (ن)لیگ تانگہ پارٹی بن جائے گی : فرخ جاوید مون

جمعرات 3 مئی 2018 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ نوازشریف نے 35 سالوں میں اتنے جھوٹ بولے ہیں ان کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے اورانہیں آسکرایوارڈ بھی ملنا چاہیے۔فرخ جاوید مون نے سابق وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری جلسوں میںمگرمچھ کے آنسوبہانے کے بجائے ایک ہی دفعہ اپنے درباریوں کے گلے لگ کرکھل کررولیں توان کیلئے بہترہوگا کیونکہ وہ سیاست سے اب ہمیشہ کیلئے فارغ ہوچکے ہیں ان کا مستقبل اب جیل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غریب قوم کے 300 ارب لوٹنے کے بعد نااہل شریف کوسرکاری جلسوں میں وکٹری کا نشان بنانے اورعدلیہ ،فوج کیخلاف جھوٹے الزامات لگانے پرانہیں شرم آنی چاہیے،میاں صاحب’’ کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‘‘۔ شریف برادران کا کوئی بھی ڈرامہ اب کامیاب نہیں ہونے والا کیونکہ عوام نے ان کا کرپشن اورمنی لانڈرنگ والا اصل چہرہ پہچان لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ میں پت جھڑکا موسم جاری ہے اورالیکشن کے بعد(ن)لیگ تانگہ پارٹی بن جائے گی کیونکہ نااہلوں کا دوراب گزرچکا اوراگلا دورصرف اورصرف تحریک انصاف کا ہے اورملک کے اگلے وزیراعظم قوم کے ہیروعمران خان ہوں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات