ولید اقبال نے این اے 129کیلئے کاغذات جمع کرادئیے

جمعرات مئی 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال نے این اے 129سے عام انتخابات میںحصہ لینے کیلئے چیئرمین سیکرٹریٹ میں اپنے کاغذات جمع کرادئیے ہیں۔ ولید اقبال کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میںکلین سویپ کرے گی، مینار پاکستان کا جلسہ صرف ٹریلر ہے، عوام عمران خان کی سچائی اورجدوجہد جان چکے ہیں، اب پانامہ والوںکی دال گلنے والی نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے میں پڑھی لکھی فیملیوں نے شرکت کی، لوگ بہنوں ، بیٹیوں ، بچوں سمیت جلسے میںآئے ایسے میں راناثناء نے جو زبان استعمال کی، یقینا انہیں خود پر شرم آنی چاہئے کہ وہ ملک کی تعلیم یافتہ، سلجھی اور باشعور کلاس کے متعلق کیا کہہ رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سنا ہے کہ یہ اپنے پارٹی اجلاسو ں میں بھی ایسی ہی گندی زبان استعمال کرتے ہیں، لیکن پھر بھی انہیں اپنے زبان پر کنٹرول کرنا چاہئے۔