تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن ،سینکڑوں علماء کی شرکت :ناموس رسالت و ختم نبوت کے تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے تدارک کا تجدیدعہد

ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کا بطور مسلم اندارج ہونا آئین سے بغاوت ہوگی حکومت ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنائی: قراردادیں

جمعرات 3 مئی 2018 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے لاہورکے زیراہتمام مرکزختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہورمیں تحفظ ختم نبوت علماء کنونشن سرپرست لاہور شیخ الحدیث مولانامفتی نعیم الدین کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں سینکڑوں علماء لاہورنے شرکت کی۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانااللہ وسایا،جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذالحدیث پروفیسرمولانا محمدیوسف خان، جامعہ مدنیہ جدیدرائے ونڈ کے مہتمم مولانا سید محمودمیاں ،وفاق المدارس لاہورڈویژن کے مسئول مولانا مفتی عزیزالرحمن ،مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالشکورحقانی ،پیررضوان نفیس ،قاری علیم الدین شاکر،مولاناحافظ محمداشرف گجر،مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،مجلس لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا سید ضیاء لحسن شاہ،مولانا مجیب الرحمن انقلابی،مولانا مفتی محمدمختاراحمد،قاری شبیراحمدعثمانی،مولانا محمود الحسن قاسمی،مولانا عبداللہ مدنی،مولانا عبدلرؤف نعمانی،مولانا ظہیراحمدقمر،قاری محمداقبال،مولانا محمود میاں ،مولانا اسامہ سالم، مولانا محمداحسن ،یاسین فاروقی،مولانا قاری ظہورالحق،مولانا سجاد الٰہی ،مولانا خالدمحمود ،مولانا سعید وقار،مولانا عبیدالرحمن معاویہ،مولانا مفتی احمدخان ،مولانا قاری محمدمعاویہ ،مولانا حافظ غضنفرعزیز،مولانا عبدالرحمن ،مولاناعمریونس ،مولانا انتظاراحمد ودیگر علماء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اورا س پر غیرمشروط ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ۔علماء نے ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورفتنہ قادیانیت کے تدارک کے لیے تجدید عہدکرتے ہوئے کہا کہ وہ ملت اسلامیہ کی بین الاقوامی جماعت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم پر اپنی کوششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے ہرگزدریغ نہیں کرینگے۔

علماء و مشائخ نے عالمی مجلس کا ہمیشہ ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔مقررین نے وطن عزیزمیں فتنہ قادیادنیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تدارک اہم دینی و آئینی ذمہ دار ی ہے حکومت آئین میں ختم نبوت سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے قادیانیوں کی اسلام و آئین پاکستان سرگرمیوں کو روکتے ہوئے فتنہ قادیانیت کو آئین و قانون کا پابند بنائے جو کہ اسکا فرض منصبی ہے نیز علماء کنوشن میںپاس کی گئی قراردادوں میں بعض مقامات پر ووٹر لسٹوں میں قادیانیوں کے نام بطورمسلمان اندراج کیے جانے پر شدید احتجاج کیا گیااوراسے اسلام و آئین سے کھلم کھلا غداری قراردیا گیااور مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اسکا فوری نوٹس لیتے ہوئے مسلمانوں کی ووٹر لسٹوں سے قادیانیوں کے نام فوری نکالے جائیں ،نیز قراد داد میں قادیانیوں ں کی حمایت میں امریکی اور مغربی پروپیگنڈاکی بھی شدید مذمت کی گئی اور اسے محض اسلام وپاکستان دشمنی قراردیا گیا۔

علاوہ ازیں کنوشن کے اختتام پر آنے والے ماہ رمضان المبارک علماء پیغام ختم نبوت کو عام کرتے ہوئے اپنے دروس و بیانات اورخطبات میں مسلمانوں کو تمام قادیانی مصنوعات کے مکمل شوشل بائیکاٹ کی ترغیب دینگے۔