سیاسی کارکنان جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں ،سابق پارلیمانی سیکرٹری راشدہ یعقوب شیخ

جمعرات 3 مئی 2018 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری راشدہ یعقوب شیخ نے کہاہے کہ سیاسی کارکنان جمہوریت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کریں ، میرے سیاسی کارکنان میرا اثاثہ ہیں اور میری بحالی کی جتنی خوشی انہیں ہے کسی کو نہیں ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آج میں جی ٹی ایس پلازہ میں عوامی اجتماع میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی ، میرے سیاسی کارکنان وطن عزیز اور معاشرے کیلئے کچھ کرنے کے حوالے سے دل میں گہری تڑپ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان کارکنوں کے دل میں بھی وطن کی تڑپ اور معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے اس کا بوجھ بانٹنے کا جذبہ اور لگن موجود ہے۔ سیاسی کارکنوں کو تھوڑی اہمیت دی جائے تو وہ معاشرے کے دکھ درد بانٹنے میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں ملک کی بہتری کے لئے کام کریں ۔

متعلقہ عنوان :