پیپلز پارٹی کی جیت کا سور ج الیکشن میں کامیابی کی صورت میں پورے ملک میں طلوع ہو نے والا ہے،محمد اشرف بھٹی

جمعرات 3 مئی 2018 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جوق در جوق دوسری جماعتوں کے باشعور سیاسی کارکنوں کی پیپلز پارٹی کے سر براہ آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت شروع ہو چکی ہے اور اب پیپلز پارٹی کی جیت کا سور ج الیکشن میں کامیابی کی صورت میں پورے ملک میں طلوع ہو نے والا ہے اور (ن) لیگی کر پشن اور ان کے اقتدار کا سورج اب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غرو ب ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت نے بنیادی سہولتوں کو نظر انداز کرکے 25ارب بڑے منصوبوں کو منتقل کرنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے صاف پانی پروگرام کی10ارب روپے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ کی زمین کی خریداری،قائداعظم ایپرل پارک کے ڈیڑھ ارب روپے اورنج لائن کو منتقل،فیصل آباد پروجیکٹ کو منتقل،لاہور رنگ روڈ کو2ارب20کروڑ،شوکت خانم فلائی اوور کو90کروڑ دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عوام کے بنیادی فنڈز میٹرو ٹرین اور اورنج لاین بسوں میں منتقل کرنے سے صاف پانی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی ضروریات پوری نہ ہوسکیں عوام صاف پانی سے محروم ہیںلیکن حکومت کی توجہ عوامی فلاحی منصوبوں کی بجائے واہ واہ کرنے والے اورنج ٹرین جیسے منصوبوں کی طرف مبذول ہے انہیں عام آدمی سے کوئی سروکارنہیں انہو ں نے کہاکہ حکومتی نااہلی سے لوڈ شیڈنگ کا بحران طول پکڑ رہا ہے اور یہ بحران مستقبل میں مزید سنگین ہوگا اور عوام کو کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑے گا۔