کوئٹہ، بلوچستان کا مستقبل سے پاکستان سے وابستہ سے ہے،جمعہ خان مری

بلوچوں کے بعد پشتونوں کو بھی ورغلانے کی سازشیںجاری جس کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ملوث ، تمام عزائم کو ناکام بنائینگے،بلوچ پرست رہنماء

جمعرات 3 مئی 2018 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) بلوچستان کے قبائلی وقوم پرست رہنماء جمعہ خان مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل سے پاکستان سے وابستہ سے ہے بلوچوں کے بعد پشتونوں کو بھی ورغلانے کی سازشیں کو ہو رہی ہے اس کے پیچھے ملک دشمن عناصر قوتیں ملوث ہے عوام کی طاقت سے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائینگے بلوچستان اور ملک میں ہونیوالی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل صرف پاکستان سے وابستہ ہے پیسے کی کشش نے برامداغ اور ہربیار کو مودی کا غلام بنادیا زاتی مفادات کیلئے بلوچوں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا بلوچوں کے بعد پشتونوں کو بھی ورغلانے کی سازشیں ہو رہی ہیں پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارتی وردی ہے ناراض بلوچ بھائی ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں بلوچستان اور پاکستان میں ہونے والی دہشگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے کلبھوشن یادو کی بلوچستان سے گرفتاری بھارت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے بہت جلد پاکستان آکر بلوچستان اور ملک کی بہتری کیلئے کام کروں گاانہوں نے کہا ہے کہ نظریہ پاکستان کے تحت جن دوستوں نے ہمیں خوش آمدید کیا ہم ان کو مبارکباد پیش کر تے ہیں بچپن سے لے کر آج تک نام نہاد آزادی کے تحریک کا متحرک رہنماء رہا پاکستان سے افغانستان اور پھر افغانستان سے ماسکو تک اپنی زندگی کی 30 سال گزارے 30 سالہ سفر میں کچھ حاصل نہیں کیااور ملک دشمن عناصر قوتوںنے ایک سازش کے تحت ہمارے ملک کے خلاف سازشیں کی اور مختلف تحریکوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا اوربھارتی خفیہ ایجنسی را نے مختلف بہانوں اور طریقوں سے بلوچ تحریک کا ساتھ اور آزاد تحریک میں شامل کیا بھاری رقوم لے کر بلوچستان میں بے گناہ لو گوں کو نشانہ بنایا گیا اور فنڈز نے براہمداغ بگٹی، حیر بیار مری کو بھارتی صدر مودی کے قدموں میں بیٹھا دیا یہی وجہ ہے کہ آج ان لو گوں کو انڈین ایجنٹ کے طور پر پہنچا نے جا تے ہیں آزاد بلوچ تحریک انڈیا ہاتھوں کے استعمال ہو رہے ہیں ان کا مقصد ہے کہ بلوچستان میں حالات خراب کرے اور اپنے مذموم مقاصد کو حاصل کرے مگر اب کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور جب انڈیا بلوچستان کو متنازعہ بنانے کا علاقہ قرار دیا اور آزادی کے تحریکوں کے نام پر بلوچوں کو مارنے لگا تو ان کے خلاف آواز اٹھانے پڑی نام نہاد لیڈروں کو سمجھا یا کہ انڈیا کے نقش قدم پر نہ چلے اور کے خلاف بول پڑابلوچستان کا مستقبل سے پاکستان سے وابستہ سے ہے بلوچوں کے بعد پشتونوں کو بھی ورغلانے کی سازشیں کو ہو رہی ہے اس کے پیچھے ملک دشمن عناصر قوتیں ملوث ہے عوام کی طاقت سے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائینگے بلوچستان اور ملک میں ہونیوالی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔