کوئٹہ، پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں مکمل

گرائونڈ کے گرد سیکورٹی کے انتظامات سخت، شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا 50 ہزار سے زائد کرسیوں کا بندوبست، بلاول بھٹو سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے

جمعرات 3 مئی 2018 22:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ہاکی گرائونڈ میں آج ہونیوالے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئی گرائونڈ کے ارد گرد سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے اور کوئٹہ شہر کو دلہن کی طرح سجا لیا گیا اور گرائونڈ میں50 ہزار سے زائد کرسیوں کا بندوبست کر دیا گیا پیپلز پارٹی کے ایک جیالے کوئٹہ آمد پر6 کلو تولہ گرام سونے کا ہار تیار کر لیا اور آج جلسے میں ان کو پہنایا جائیگا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک اور دیگر رہنمائوںلالا یوسف خلجی، سحر گل خلجی، موسیٰ جان اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کاکی گرائونڈ میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور پیپلز پارٹی کے جلسے میں سینکڑوں افراد کی شمولیت کا بھی امکان ہے تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آج ہاکی گرائونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہو گا جس سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی قائدین خطاب کرینگے اور ہاکی گرائونڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی اور کوئٹہ شہر کو بینرز اور جھنڈیوں سے سجا لیا گیا پیپلز پارٹی صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ہاکی گرائونڈ کا دورہ کیا اور جلسے کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تیاریوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔