ضلع مردان سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ،یہ صحت کا معاملہ ہے سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسو

جمعرات 3 مئی 2018 21:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے کہا ہے کہ ضلع مردان سے پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ صحت کا معاملہ ہے اور انسانی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ وہ اپنے دفتر میں DPECمیٹنگ کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان، اسسٹنٹ کمشنر ز مردان و تخت بھائی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مردان، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان، اور DPCRسٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے نہ رہ جائے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے منیجر سروس ڈیلیوری سنٹر مردان شفیق خان کے ہمراہ ضلع مردان کے جنرل ریکارڈ روم کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا جائزہ لیا۔ منیجر سروس ڈیلیوری سنٹر مردان شفیق خان نے ڈپٹی کمشنر کو جاری عمل کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام سٹاف کے محنت و کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :