پشاور، نمک منڈی پارکنگ پلازہ کے لیے مسماری کا عمل مکمل

مئی کے آخر میں پلازہ کی تعمیر شروع کر دی جائے گئی پارکنگ پلازہ کی تعمیر سے اندرون شہر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی گئی اور ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہوگا ضلع ناظم محمد عاصم خان

جمعرات 3 مئی 2018 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) اندرون شہر ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے اور نمک منڈی اور قریبی علاقوں میں ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے ضلع حکومت کے ملکیتی جائیداد میں ضلعی حکومت نے اپنی نوعیت کے پہلے کثیر المنزلہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے پی ڈی اے کو تعمیلی ایجنسی مقرر کیا گیا تھا ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے تاجروں سے کامیاب مذاکرات کے بعد مسماری کا عمل شروع کیا گیا تھا گزشتہ روز پارکنگ پلازہ کے لیے مسماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے علاقے کا دورہ کیا اور خالی پلاٹ کا معائنہ کیا ضلع ناظم نے تعمیراتی کام کا جلد سے جلد آغاز کرنے اور گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کام کرنے اور ہرصورت ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے تاکید کی کہ اسکے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مشکلات پر بھی خصوصی نظر رکھی جائیں اور کوشش کی جا ئیں کہ قریبی علاقوں کے مکنیوںکو کوئی تکلیف نہ دی جائے واضح رہے کہ ضلعی حکومت کا میگا پراجیکٹ نمکمنڈی پارکنگ پلازہ کیلئے پی سی ون تیار کیاجاچکا ہے جبکہ پارکنگ پلازہ 6 سے 8 ماہ میں تعمیر ہوگا اس سلسلے میں باقاعدہ ایک جائنٹ کمیٹی بنادی گئی ہے جو کہ ضلع ناظم کو ہفتہ وار رپورٹ پیش کرے گی جبکہ پلازہ کی تعمیر کیلئے ماڈل بھی منتخب کیا گیا ہے ضلع ناظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارکنگ پلازہ ہر صورت میں مقرر ہ مدت میں مکمل کیاجائیگا اور اپنی نوعیت کے پہلے پلازے کی کامیابی کے بعد شہر کے دیگر گنجان آباد علاقوں میں بھی پارکنگ پلازے تعمیر کرکے ٹریفک کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کیاجائیگا

متعلقہ عنوان :